محکمہ تعلیم کے دفاتر میں 50فیصد سٹاف بلانے کی ہدایت

ملازمین کو روٹیشن کے ساتھ آفس بلایا جائے گا،بڑے افسر روز آ ئینگے

(نیوزرپورٹر)محکمہ تعلیم پنجاب نے ضلعی افسروں کو دفاتر میں 50 فیصد سٹاف بلانے کی ہدایت جاری کردی،کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کم سٹاف کے ساتھ کام چلایا جائے گا، تاکہ وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکے ۔لاک ڈاؤن میں محکمہ تعلیم کے دفاتر کو کم سٹاف بلانے کی ہدایت کردی گئی،محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے جاری لیٹر میں تعلیمی دفاتر میں حکام کو ایس او پیز کے پیش نظر 50 فیصد سٹاف بلانے کی ہدایت کردی گئی ، ملازمین کو روٹیشن کے ساتھ آفس بلایا جائے گا،تاہم ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز اور سیکشن آفیسرز روزانہ آئیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے