محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں تبادلوں کی اجازت مل گئی
(لائیوسٹاک پاکستان) الیکشن کمیشن نے محکمہ سکول ایجوکیشن کی درخواست منظور کر لی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کو تبادلوں کے احکامات جاری کرنے کی اجازت مل گئی۔
چھ ہزار سے زیادہ اساتذہ کے تبادلے کے احکاماتِ التوا کا شکار تھے ۔ الیکشن کمیشن نے محکمہ سکول ایجوکیشن کی درخواست مان لی ۔ 3599 اساتذہ کو پرموشنز کے بعد پوسٹنگ ملنی تھی ۔ 2 ہزار 3 سو 93 کو ہارڈ شپ گراؤنڈ پر تبادلے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔
الیکشن کمیشن سے اجازت کے بعد اب محکمہ سکول ایجوکیشن احکامات جاری کرے گا۔