خبردار :اس حکم پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف ایکشن ہو سکتا ہے

(لائیوسٹاک پاکستان) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈینگی ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ نہ کرنے کا نوٹس لے لیا،تمام سکولوں کو 100 فیصد ڈینگی ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے کی ہدایت احکامات نہ ماننے کی صورت میں متعلقہ ہیڈز کیخلاف کاروائی کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع کے سکولوں میں ڈینگی ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ نہ کرنے کا نوٹس لے لیا۔سکول ایجوکیشن نے تمام سکول کو 100 فیصد ڈینگی ایپ ڈاﺅن لاڈ کرنے کی ہدایت کردی۔

 سکو ل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہدایات کی گئی ہیں کہ فوکل پرسن ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ کرکے تصاویر اپ لوڈ کریں گے۔تصاویر روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی تدارک کیلئے کیے جانے والے اقدامات کی بھیجوائی جائیں گی۔سکول ایجوکیشن کے مطابق تصاویر اپ لوڈ کرنے سے ہی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ درست ڈیٹا مانیٹر کرپائے گا۔سکول ایجوکیشن نے عندیہ دیا ہے کہ ڈینگی تدارک کیلئے اقدامات نہ کرنے والے سکولوں کیخلاف کاروائی کیجائے گی۔

واضح رہے کہ موسم گرما کی آمد آمد ہے اور مچھروں کی وجہ سے ڈینگی پھیلنے کاخدشہ ہے جس کے پیش نظر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ صوبہ بھر کے مختلف اضلاع کے تمام سکولوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے