سالانہ کارکردگی رپورٹ کیساتھ سرکاری ملازمین کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی لازمی

اسلام آباد(لائیوسٹاک پاکستان) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے میڈیکل سر ٹیفکیٹ کو سالانہ کارکردگی رپورٹ کاحصہ بنا دیا ہے

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کے سربراہوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ 17 تا 21 گریڈ کے افسران کا سالانہ میڈیکل  سر ٹیفکیٹ افسران کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کا حصہ ہوگا، افسران سالانہ کارکردگی پورٹ کے ہمراہ میڈیکل سر ٹیفکیٹ بھی بھجوائیں،افسران کا سالانہ میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں افسران کی سالانہ کارکردگی رپورٹ نامکمل تصور ہوگی اور افسران کی ترقی رک سکتی ہے

احکامات کے مطابق تمام افسران سالانہ میڈیکل سرٹیفکیٹ ہرسال دسمبر میں حاصل کرکے مارچ تک سالانہ کارکردگی رپورٹ کے ساتھ بھجوائیں گے ۔