گریڈ 1سے16 تک کے ملازمین کو ترقی دینے کی منظوری
اسلام آباد (لائیوسٹاک پاکستان) وزیر اعظم نے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی ہے ۔
گریڈ 1 سے 5 تک کے ملازمین کو 2، 2 گریڈ ترقی دی جائے گی جبکہ گریڈ 6 سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کا ایک گریڈ بڑھایا جائے گا، تمام وفاقی محکموں کے ملازمین کو ترقی دی جائے گی۔وزیراعظم نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ کسی محکمے کو اپ گریڈیشن نہ دینے سے حق تلفی ہوگی، کیسز عدالت میں چلے جائیں گے ۔تمام وفاقی محکموں کے ملازمین کے سورس سٹرکچر ایک جیسے ہوں گے ، وزیر اعظم کے سیکرٹری نے منظوری کے بعد سمری سیکرٹری خزانہ کو ارسال کر دی۔