سرکاری ملازمین پرسوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی

پشاور(لائیوسٹاک پاکستان) خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی، سرکاری ملازمین سے سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم کو استعمال نہ کرنے کا کہا گیا ہے ۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم کو استعمال نہ کریں، ملازمین سیاسی اور پاکستان کے نظریاتی مسائل پر بحث و تجزیہ نہ کریں۔