لاہور کے ایکسپو سنٹر میں انٹرنیشنل ڈیری ایکسپو میں ہزاروں افراد کی شرکت

سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مالک بھلہ نے ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر اور انبوکس کے چیف ایگزیکٹو چوہدری وقاص علی جٹ کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا

لاہور(لائیوسٹاک پاکستان) انٹرنیشنل ڈیری ایکسپو کا انعقاد ڈیری سیکٹری کی ترقی کی جانب انتہائی اہم قدم ہے۔ جدید ا ور منافع بخش ڈیری فارمنگ کے اصولوں اور ٹیکنالوجی سے روشناس ہونے کے لئے یہ بہترین پلیٹ فارم ہے ایکسپو کی بدولت ایک چھت تلے فارمرز کو رہنمائی اور جدید ٹیکنالوجی بارے آگاہی ملے گی۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب محمد مالک بھلہ نے انٹرنیشنل ڈیری ایکسپو کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔ سیکرٹری لائیوسٹاک کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے روشناس ہونے کے لئے یہ بہترین پلیٹ فارم ہے جس کے لئے منتظمین تعریف کے مستحق ہیں۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کی جانب سے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایکسپو میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ ایک چھت تلے لائیوسٹاک فارمنگ بارے رہنمائی کا یہ موقع اپنی مثال آپ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے چند سالوں میں پرائیویٹ ڈیری سیکٹر کی شرح نمو غیر معمولی رہی ہے اور ملک میں ڈیری فارمنگ کے رجحان میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر شاکر عمر گجر، اسلام آباد فریش ملک ایسوسی ایشن کے صدر سید مظفر ہاشمی، محکمہ لائیوسٹاک کے ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر آصف سلیمان ساہی، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عثمان طاہر،ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر سجاد احمد، ڈائریکٹر کمیونیکیشن ڈاکٹر آصف رفیق، ڈی سی ایف اے پاکستان کے مرکزی آرگنائزر شہباز رسول وڑائچ، محمد خان بابر بھٹی، محکمہ لائیوسٹاک سندھ کے ڈائریکٹر پولٹری ڈاکٹر منور راجپوت، ایکسپو کے چیف آرگنائزر محمد وقاص علی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر شاکر عمر گجر کا کہنا تھا کہ یہ ایکسپو ڈیری اور لائیوسٹاک فارمرز کے لئے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ ایک چھت تلے ڈیری سیکٹر سے متعلقہ جدید ٹیکنالوجی بارے آگاہی حاصل کریں اور ماہرین کی رہنمائی سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر فارمرز کو جدید مشینری کو ذاتی طور پر دیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ لائیوسٹاک پنجاب ڈاکٹر آصف سلیمان ساہی نے انبوکس پاکستان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مشکل اس معاشی صورت حال میں اس ایکسپو سے ڈیری سیکٹر کے لئے نئی راہیں نکلیں گی۔

سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مالک بھلہ نے ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر شاکر عمر گجر، اسلام آباد فریش ملک ایسوسی ایشن کے صدر مظفر ہاشمی اور دیگر کے ہمراہ سٹالز کا دورہ کیا اور ماہرین سے گفتگو کی۔ایکسپو میں ڈیری سلوشنز، ایگری پروم پاکستان، سی پی فیڈ، ہتھیکس آسٹریلیا، بووی ٹیک، کردسن انڈسٹریز، متراایشا، سادات انٹرنیشنل، ٹل این پیک، ڈیری مشینری، سرکل انٹرنیشنل، ہیپی کیٹل، یونی ٹیک انٹرنیشنل، ہائی ٹیک، چودھری گروپ آف کمپنیز، چکوال فارما، مرجان ایگرو ، زیرو کاربن، ملکی وے، نورانی سیڈز، ٹوٹل نیوٹریشن، سن گرین فارمز، امانت ڈیری فیڈ، اورینون گروپ، ایورگرین ایسٹرن سائنٹفک کارپوریشن، ڈاکٹر مکس فیڈ ور دیگر کمپنیوں کے ساتھ ساتھ محکمہ لائیوسٹاک پنجاب، پنجاب لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ، اور دیگر اداروں کے سٹالز موجود تھے۔

ایکسپو کے موقع پر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد کی شاکر عمر گجر کی سربراہی میں سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مالک بھلہ سے خصوصی ملاقات ہوئی جس میں لمپی سکن ویکسی نیشن مہم سمیت دیگ امور زیر بحث آئے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے اس موقع پر محکمانہ موبائل ٹریننگ بس کا بھی جائزہ لیا۔ ادویات، ویکسین، سمن، بریڈنگ سے متعلقہ آلات، فیڈنگ اور ملکنگ سے متعلقہ مشینری، آلات اور ملکنگ سے متعلقہ مشینری اور آلات، شیڈ کنسٹرکشن، شیڈ وینٹی لیشن، فیڈ سپلیمنٹ، ملک پراسیسنگ اور دیگر شعبوں سے متعلقہ مختلف کمپنیوں کے ان سٹالز پر ماہرین رہنمائی کے لئے موجود رہے۔ ایکسپو کی اختتامی تقریب میں چیف آرگنائزر محمد وقاص علی نے مختلف کمپنیوں کے نمائندگان، غیر ملکی ماہرین اور دیگر میں شیلڈز تقسیم کیں اور شریک کمپنیوں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان، لائیوسٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا اور بیفلو بریڈرز ایسوسی ایشن پنجاب کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور سوینئر پیش کئے۔ دوسرے روز بیفلو بریڈرز ایسوسی ایشن پنجاب پاکستان کے وفد نے جنرل سیکرٹری اور انجینئر سمیع اللہ اور صدر سعید حسن ہوتیانہ کی سربراہی میں ایکسپو میں شرکت کی ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نے شاکر عمر گجر کی سربراہی میں مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔ شہباز رسول وڑائچ اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایکسپو کے دوسرے روز خصوصی ٹیکنیکل سیشن کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ڈاکٹر ظفر اللہ خاں نے فیڈنگ کے حوالے سے گفتگو کی۔ لائیوسٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا وفد بھی ایکسپو میں شریک ہوا۔ وفد میں آصف اعوان، ڈاکٹر غفران اللہ اخونزاہ، سابق ڈی جی لائیوسٹاک ڈاکٹر فواد احمد خان پھندہ، محمد کبیر خان،رقیہ بی بی، شمع بی بی، عثمان احمد اعوان، بشیر احمد اعوان، مدثر مشتاق، تلاوت خان، اسرار خان، عبداللہ امیر زیب، بشیر احمد، قاری رحیم اللہ و دیگر شامل تھے۔ایکسپو میں ڈیری سلوشن ایگری پروم پاکستان سی پی فیڈ، ہتھیکس آسٹریلیا، بووی لیک، کردسن انڈسٹریز، مترایشا، سادات انٹرنیشنل، فل این پیک، ڈیری مشینری، سرکل انٹرنیشنل، ہیپی کیٹل، یونی ٹیک انٹرنیشنل، ہائی ٹیک، چوہدری گروپ آف کمپنیز، چکوال فارما، مرجان ایگرو، زیرو کاربن، ملکی وے، نورانی سیڈز، ٹوٹل نیوٹریشن، سن گرین فارمز، امانت ڈیری فیڈ، اورینون گروپ، ایور گرین، ایسٹرن سائٹیفک کارپوریشن، ڈاکٹر مکس فیڈ اور دیگر مختلف کمپنیوں کے ساتھ ساتھ محکمہ لائیوسٹاک پنجاب، پنجاب لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ اور دیگر اداروں کے سٹالز موجود تھے۔ ڈیری فارمرز کے ساتھ ساتھ لائیوسٹاک پروفیشنلز، ڈیری پروفیشنلز، ویٹرنری پروفیشنلز اور متعلقہ شعبہ جات سے طلباءو طالبات اور ریسرچرز نے نمائش کا دورہ کیا۔