ڈسکہ :محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام فارمرز ڈے کا انعقاد
ہیڈ بمبانوالہ ،ڈسکہ(نامہ نگار)ڈائریکٹر لائیو سٹاک گوجرانوالہ ڈویژن کی ہدایت پر نواحی گاؤں گوجرہ میں فارمرز ڈے کا انعقاد کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سیالکوٹ،ڈپٹی ڈائریکٹر ز،اسسٹنٹ ڈزیز انویسٹی گیشن آفیسر اور یونین کونسل گوجرہ کے فارمرز نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر نے لوگوں کو لائیو سٹاک فارمنگ میں جدید پریکٹسز سے آگاہ کیا لوگوں کے مسائل کو سنا اورعملہ لائیو سٹاک یونین کونسل گوجرہ کو کسانوں کو لائیو سٹاک سروسز میں بہتری کیلئے ہدایات دیں ۔