کاشتکار مویشی پال سکیم میں بھر پور حصہ لیں ،ڈاکٹر محسن چغتائی
محکمہ لائیو سٹاک کہیں بھی متاثرہ جانور کے علاج کیلئے مکمل طور پر تیار ہے ، گفتگو
(لائیوسٹاک پاکستان) معقول آمدن کے لئے کاشتکار مویشی پال سکیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، جانوروں کو بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ویکسین مہیا کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائر یکٹر لائیو سٹاک کبیر والا ڈاکٹر محسن چغتائی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں سیلابی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کہیں بھی، کسی بھی متاثرہ جانور کے علاج کے لئے مکمل طور پر تیار ہے، انہوں نے کہا کہ مویشی پال سکیم میں کاشتکار حضرات جانوروں کو بہتر اور متوازن خوراک کھلا کر دودھ کی مقدار بڑھا سکتے ہیں ، دور دراز علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں ، جانوروں کی افزائش نسل کے لئے لائیو سٹاک ڈاکٹرز کی دی ہدایات پر عمل یقینی بنایا جائے، کا شتکار دودھ کی مقدار بڑھانے کے لئے متوازن خوراک کا استعمال کروائیں۔ انہوں نے بتایا کہ علاقہ میں گل گھوٹو سمیت کسی بھی بیماری کے لئے ویکسینز وافر مقدار میں دستیاب ہے، انہوں نے کہا کہ ان کا دفتر سرکاری اوقات کھلا رہتا ہے جب کہ انہوں نے خود کو کسان بھائیوں کی خدمت کے لئے رضا کارانہ طور 24 گھنٹے دستیابی بھی یقینی بنار کھی ہے۔