کاشتکار سبز چارے کی کاشت میں فاسفورسی کھادوں کا متوازن استعمال یقینی بنائیں،ڈائریکٹر لائیوسٹاک کی ہدایت

فیصل آباد(لائیوسٹاک پاکستان) فاسفورس و نمکیات کی کمی جانوروں کی بڑھوتری کو متاثر کررہی ہے لہٰذا لائیو سٹاک فارمرز مذکورہ کمی کو پوراکرنے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں۔لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد ریجن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اشفاق احمد انجم نے بتایاکہ نمکیات کو مویشیوں و جانوروں کی خوراک میں انتہائی اہمیت حاصل ہے اور یہ نمکیات مختلف طریقوں سے جانوروں کو فراہم کئے جاتے ہیں کیونکہ ان کی کمی جانوروں میں افزائش نسل اور کام کرنے کی صلاحیت کو کم کردیتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ دودھ دینے والے مویشیوں میں دودھ کی مقدار اور صحت مند گوشت کی پیداواری صلاحیت آہستہ آہستہ کم ہونے کا موجب بھی فاسفورس اور دیگر نمکیات کی کمی ہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مویشی پال حضرات جو چارہ جانوروں کو فراہم کررہے ہیں وہ نمکیات کے مقررہ معیار پر پورانہیں اترتا۔ انہوں نے کہاکہ مویشی پال حضرات اور کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ سبزچارہ کاشت کرتے ہوئے زمین میں فاسفورسی کھادوں کا متوازن استعمال یقینی بنائیں تاکہ مویشیوں وجانوروں کی دودھ وگوشت کی پیداوار ی صلاحیت میں اضافہ ممکن بنایاجاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے