موٹاپا اور ڈپریشن مردوں کو جلد بوڑھا کردیتے ہیں:تحقیق

ہالینڈ اور امریکا کے سائنسدانوں نے 18 سے 65 سال کے تقریباً دو ہزار افراد پر تحقیق کے بعد انکشاف کیا کہ موٹاپے اور ڈپریشن کے شکار مرد زیادہ تیزی سے بوڑھے ہوتے ہیں

ایمسٹرڈیم(نیٹ نیوز)میڈیکل سائنس کے مطابق، انسان کی عمر بڑھنے کا عمل نہ صرف ظاہری بلکہ اندرونی طور پر، یعنی خلوی پیمانے پر بھی اثرانداز ہوتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بعض لوگ اپنی اصل عمر سے بوڑھے جبکہ بعض لوگ کم عمر دکھائی دیتے ہیں۔ تحقیق میں شریک تمام رضاکاروں کا مطالعہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ معمول سے زیادہ وزن رکھنے والے وہ مرد جو ڈپریشن کا شکار تھے ، ان کی ‘‘حیاتیاتی عمر’’ زیادہ تیزی سے بڑھ رہی تھی جبکہ اس معاملے میں سگریٹ نوشی نے جلتی پر تیل کا کام دکھایا تھا۔ ڈاکٹر رِک جینسن نے وضاحت بھی کی کہ مذکورہ نتائج صرف مردوں کیلئے ہیں یعنی خواتین میں عمر رسیدگی جانچنے کیلئے ہمیں کوئی اور طریقہ اختیار کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے