رات کو دیرسے کھانا جلد موٹاپے کا شکار ہونے کا باعث قرار

ماہرین نے رات کو دیر سے کھانا کھانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے والے افراد جلد موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں

واشنگٹن (نیٹ نیوز)کھانا دیر سے کھانے کا فیشن عام ہوتا جارہا ہے لیکن کوئی بھی اس کے نقصانات سے واقف نظر نہیں آتا۔ ماہرین نے ایک حالیہ تحقیق میں دیر سے کھانا کھانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ رات گئے دیر سے کھانا کھاتے ہیں وہ جلد موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ایسے افراد کا جسم دوسرے لوگوں کے مقابلے جسم کی چربی 10 فیصد کم جلاتا ہے کیونکہ یہ کھانا کھاکر سونے کیلئے لیٹ جاتے ہیںاور ان کی کوئی مصروفیت نہیں ہوتی ۔

One thought on “رات کو دیرسے کھانا جلد موٹاپے کا شکار ہونے کا باعث قرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔