مچھلی ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچانے کیلئے بے حد مفید
مچھلی دنیا بھر میں انسانوں کی سمندری غذائی ضرورت پورا کرنے کیلئے نہایت اہم گردانی جاتی ہے
لاہور(نیٹ نیوز)اسی لئے صحت کے ماہرین اسے غذا کا لازمی حصہ قرار دیتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اپنے دل کو زندگی میں امراض سے بچانا چاہتے ہیں ، تو مچھلی کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں۔کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں محققین نے دریافت کیا کہ زیادہ چکنائی یا چربی والی مچھلی کھانے سے امراض قلب یا فالج کا سامنا کرنے والے افراد میں دل کی شریانوں سے جڑے امراض کی روک تھام ہوتی ہے کیونکہ مچھلی میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم کرتے ہیں۔