مچھلی کے تیل کے کیپسول سے نقصان بھی ہوسکتا ہے ؟
مچھلی کے تیل اور چکنائی کو انسانی جسم کیلئے نہایت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے اور اس کیلئے اس کے کیپسول بھی بازار میں دستیاب ہیں
لاہور(نیٹ نیوز)تاہم اب ماہرین نے اس کا نقصان بھی دریافت کرلیا ہے ۔حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق مچھلی کے تیل یا اومیگا تھری کیپسول ایسے افراد میں دل کی دھڑکن کی رفتار میں تبدیلی لانے کا باعث بن سکتے ہیں جن کے خون میں چکنائی یا لپڈز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ۔یورپین ہارٹ جرنل میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ اس وقت مچھلی کے تیل کے سپلمنٹس ہر جگہ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر دستیاب ہیں۔ تحقیقی رپورٹس میں ماہرین نے دریافت کیا کہ یہ سپلمنٹس پلیسبو کے مقابلے میں دھڑکن کی بے ترتیبی کے عارضے کا خطرہ 1.37 گنا بڑھا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ٹرائل میں عندیہ دیا گیا تھا کہ یہ سپلمنٹ دل کی شریانوں کیلئے مفید ہے مگر ان کی فروخت ڈاکٹروں کے نسخے پر ہونی چاہئے ۔