کیا مچھلیاں بھی چہچہاہتی ہیں،ماہرین کا حیران کن انکشاف

کیا مچھلیاں بھی صبح سویرے چڑیوں کی طرح چہچہاہتی ہیں

سڈنی(نیٹ نیوز)ماہرین کی حالیہ دریافت نے دنیا کو حیران کردیا۔ آسٹریلوی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ مچھلیاں بھی روز صبح سویرے مشترکہ طور پر آوازیں نکلاتی ہیں جنہیں چہچہانے سے تشبیہ دی گئی ہے ۔ کرٹن یونیورسٹی پرتھ کے ماہرین حیاتیات نے 18 ماہ کی مسلسل تحقیق کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ صبح طلوع آفتاب اور شام میں سورج غروب ہوتے وقت مچھلیاں ایک ساتھ مل کر خاص آوازیں پیدا کرتی ہیں جیسے سورج کی آمد و رخصت کا اعلان کررہی ہوں۔جب یہ مچھلیاں آوازیں نکالتی ہیں تو ایسا لگتا ہے جیسے مکھیاں بھنبھنارہی ہوں، کلاؤن فش کی آواز جھینگر کی جھائیں جھائیں سے مماثلت رکھتی ہے جب کہ اوئسٹر ٹوڈفش کہلانے والی مچھلیوں کی آواز مینڈک کی ٹرٹراہٹ سے مشابہت رکھتی ہے ، اسی طرح دیگر مچھلیوں کی آوازیں اور مختلف ہوتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے