سرکاری ملازمین کیلئے فلیٹس کی تعمیر کا معاہدہ طے

ایف جی ایچ ای 800سے 1000فلیٹس کی تعمیر کرے گی، تقریب کشمیر ہاؤس میںہوئی

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) وزیراعظم کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی سرکاری ملازمین اور مخصوص طبقوں کو ملکیتی بنیادوں پر رہائش گاہ فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔ صوبوں کے سرکاری ملازمین کیلئے بھی کوششیں جا ری ہیں، آزاد کشمیر گورنمنٹ کے ساتھ 800سے 1000فلیٹس کی تعمیر کیلئے معاہدہ طے پا گیا جس سے کشمیر کے سرکاری اور کشمیر سے تعلق رکھنے والے وفاقی ملازمین مستفید ہو سکتے ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر اور فیڈرل گورنمنٹ فیڈرل ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے اشتراک سے آزاد جموں و کشمیر میں گھروں اور فلیٹس کی تعمیر کیلئے معاہدہ کی تقریب کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی جس میں فیڈرل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس عمران زیب، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مطہر نیاز رانا، ڈی جی ایف جی ای ایچ اے وسیم حیات باجوہ اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو فیاض علی عباسی نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور ڈی جی ہاؤسنگ اتھارٹی نے معاہدہ پر دستخط کیے۔ منصوبے پر جلد تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے