سیکرٹری لائیوسٹاک کی ہدایت پر پنجاب بھر میں لائیوسٹاک فلڈ ریلیف کیمپس قائم

(لائیوسٹاک پاکستان) سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپس قائم ہو چکے ہیں ، ساتھ ہی ساتھ جانوروں میں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات بھی لگائے جا رہے ہیں۔

مویشی پال کسان فلڈ کیمپس اور حفاظتی ٹیکہ جات بارے کسی بھی قسم کی رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 080009211 پر 24 گھنٹے کال کرسکتے ہیں۔

ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر فلڈ ریلیف کیمپس میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کے مانیٹرنگ افسران سرگرم۔ ڈائریکٹر بریڈ امپروومنٹ ڈاکٹر آصف رفیق نے لاہور میں دریائے راوی کے کنارے قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر رمضان نے قلع احمد آباد ڈسٹرکٹ نارووال میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا-

سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور کی ہدایات پر ڈائریکٹر لائیو سٹاک گجرات ڈویژن ڈاکٹر خالد شفیع نے جلال پور جٹاں ڈسٹرکٹ گجرات میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر قائم کیے گئے فری فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا-

سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور کی ہدایات پر ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر حیدر علی خان نے تحصیل پیر محل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قائم نے فری فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا-

سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مسعود انور کی خصوصی ہدایات پر ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر موبائل ٹریننگ بسز عوام الناس کو جانوروں کی دیکھ بھا ل اور حفاظت بارے تربیتی پروگرامز کا اجراء کر رہی ہیں

رجسٹرار لائیو سٹاک بریڈنگ سروسز اتھارٹی ڈاکٹر سجاد نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک گجرات کہ ہمراہ کٹھالہ، شادی وال اور چک سدا میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا-

ڈائریکٹر بریڈ امپروومنٹ ڈاکٹر آصف رفیق نے ضلع لاہور میں بھسین اور لکھوڈیر کے مقام پر قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور محکمانہ انتظامات، حفاظتی ٹیکہ جات اور ادویات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے محکمانہ ایس او پیز کے تحت تمام فلڈ کیمپس پر ٹینٹ، حفاظتی سامان اور ادویات کا جائزہ لیا اور کسی بھی کمی کو موقع پر ہی محکمانہ ہدایات کے تحت دود کروایا۔انہوں نے راوی سائفن کا دورہ کیا اور دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر بریڈ امپروومنٹ نے دریا سے ملحقہ علاقہ جات میں ویٹرنری ہسپتالوں کا بھی دورہ کیا اور عملہ کی حاضری اور ریکارڈ چیک کیا۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک لاہور ڈویژن ڈاکٹر کنور محمد نعیم اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر زبیر باری بھی دورہ کے دوران ہمراہ تھے۔

محکمہ لائیو سٹاک لاہور ڈویژن کے تحت ڈویژن کے تمام اضلاع لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کردئیے گئے۔ تمام کیمپس پر ویٹرنری عملہ، ویکسینز، ایمرجنسی ادویات اور موبائل ویٹرنری ڈسپنسری موجود۔

ڈائریکٹر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر محمد انیس نے فلڈ سیکٹر صدر گوگیرا ضلع اوکاڑہ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا

ڈائریکٹر لائیو سٹاک لاہور ڈویژن ڈاکٹر محمد نعیم کنور نے ضلع قصور میں بکرکے عطار سنگھ والا،تلوار پوسٹ،سہجرہ ،بھیکی ونڈ، پتن، فاٹی والا،ماہی والا اور چندہ سنگھ کے مقام پر قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور محکمانہ انتظامات، حفاظتی ٹیکہ جات اور ادویات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے محکمانہ ایس او پیز کے تحت تمام فلڈ کیمپس پر ٹینٹ، حفاظتی سامان اور ادویات کا جائزہ لیا اور کسی بھی کمی کو موقع پر ہی محکمانہ ہدایات کے تحت دور کرنے کی ہدایت کی۔