لاہور سمیت مختلف مقامات پر بارش،مہمند میں سیلاب، ایک ہی خاندان کے 3 بچے جاں بحق

اسلام آباد، لاہور، مہمند، سرگودھا (لیڈی رپورٹر، اپنے سٹاف رپورٹر سے ، نمائندہ92 نیوز،سٹاف رپورٹر ) اسلام آباد، لاہور ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ سمیت مختلف مقامات پر بارش ہوئی جس کے باعث شہریوں کے گرمی سے مرجھائے چہرے خوشی سے کھل اٹھے جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا ،مہمند میں بارش نے تباہی مچا دی ،سیلاب سے ایک ہی خاندان کے تین بچے جاں بحق جبکہ گاڑی بہہ کر پنڈیالئی سمال ڈیم میں ڈوب گئی، ڈرائیور زخمی حالت میں معجزانہ طور پر بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش پنجاب میں ہوئی، جہلم میں 58 ، اٹک 25، نارووال، خافظ آباد 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اسلام آباد کے سید پور میں 22، اسلام آباد ائیر پورٹ 15 ، سیالکوٹ 18، گوجرانوالہ11، گجرات 5، فیصل آباد3، لاہور 2، کالام 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ لاہور کے کئی علاقوں میں تیز بارش ہوئی جبکہ کئی مقامات پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ مہمند کی تحصیل پنڈیالی کے علاقے احمدی کور میں طوفانی بارش کے بعد ریلے میں بہہ کر سعید کا چھوٹا بیٹا ابوبکر اور کم عمر بیٹی تنزیلہ جبکہ مسلم خان کا چھوٹا بیٹاعمر خان جاں بحق ہوگیا۔ تینوں بچوں کی لاشیں رات کو برساتی نالوں سے نکال لی گئیں۔اس دوران سیلاب میں ایک پک اپ گاڑی بہہ کر پنڈیالئی بارانی ڈیم میں ڈوب گئی تاہم ڈرائیور افسرخان زخمی حالت میں نکل کر جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔ضلع بھر میں شدید طوفانی بارش سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچنے کے علاوہ کئی گھر منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سرگودھا کے علاقہ نیوسٹیلائٹ ٹائون میں تیز آندھی کے بعد ہونے والی بارش کے دوران ایک مکان پر آسمانی بجلی گر گئی جس سے مکان کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ رہی ۔

One thought on “لاہور سمیت مختلف مقامات پر بارش،مہمند میں سیلاب، ایک ہی خاندان کے 3 بچے جاں بحق

  • فروری 12, 2023 at 4:51 صبح
    Permalink

    Some are medicines that help people when doctors prescribe. What side effects can this medication cause?
    where can i get amoxicillin
    Some are medicines that help people when doctors prescribe. Generic Name.Amox

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔