مُنہ کھر بیماری میں مبتلا جانور کو دیگر مویشیوں سےدُور رکھیں، ڈاکٹر جمشید اختر

(لائیوسٹاک پاکستان) تحصیل جلال پور میں جانوروں میں منہ کھر کی بیماری کے حوالے سے محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے آگاہی مہم جاری ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر کی نگرانی میں محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیموں نے دیہی علاقوں میں پہنچ کر مویشی پال حضرات کو منہ کھر بیماری کی علامات اور بیماری کے پھیلاو کی روک تھام کے حوالے سے ضروری معلومات فراہم کیں، ڈاکٹر جمشید اختر نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منہ کھر انتہائی خطرناک بیماری ہے اور اس بیماری کے ہماری معیشت پرمنفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اس بیماری کی وجہ سے جانور کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے، دودھ کی پیداوار میں واضح کمی آ جاتی ہے، متاثرہ جانور لنگڑا کر چلتا ہےاور اس کے چھوٹے بچے اس بیماری کی وجہ سے مر جاتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ بیمار جانوروں کو تندرست جانوروں سے علیحدہ رکھیں، متاثرہ جانوروں کی خوراک کے برتن الگ رکھیں مزید یہ کہ اس بیماری کے دوران جانوروں کی نقل و حرکت روک دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے