منہ کھر بیماری کے تدارک کیلئے افرادی قوت کی تربیت جاری‘ڈائریکٹر اینیمل ڈیزیز رپورٹنگ اینڈ سرویلنس

لاہور( نمائندہ خصوصی) صوبہ بھر میں منہ کھر بیماری سے بچاو¿ کی کاوشوں کے تحت محکمانہ افرادی قوت کی تربیت اور استعداد کار بڑھانے کی عملی کوششیں جاری و ساری ہیں۔ اسی سلسلہ میں ڈائریکٹر اینیمل ڈیزیز رپورٹنگ اینڈ سرویلنس ڈاکٹر احتشام الحق خان نے ضلع خوشاب اور سرگودھا کا دورہ کیا۔ اس دورہ کے دوران انہوں نے منہ کھر بیماری کے خلاف جاری ویکسی نیشن مہم کا جائزہ لیا جس کے تحت بیماری سے متاثرہ علاقہ جات کی نشاندہی کے بعد اطراف کے موضع جات میں بھی حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ضلعی تشخیصی لیبارٹریز کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ سٹاف کے تربیتی سیشنز میں حصہ لیا۔اس موقع پر ڈاکٹر احتشام الحق خان کا کہنا تھا کہ منہ کھر کی بیماری مویشی پال کی معاشی ترقی میں اہم رکاوٹ ہے جس کا سدباب کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ منہ کھر کے خلاف جاری جنگ کے دوران محکمانہ عملے کی تربیت اور رہنمائی میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے تشخیصی لیبارٹری میں کلین اینڈ گرین پنجاب شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے