محکمہ لائیوسٹاک کے تحت مُنہ کُھر ریسرچ سنٹرمیں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بلاک کا افتتاح

سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب محمد مالک بُھلہ نے افتتاح کیا۔

(لائیوسٹاک پاکستان) سیکرٹری لائیوسٹاک نے محکمانہ اجلاس کی صدارت بھی کی۔موذی امراض کے تدارک کیلئے محنت، جذبہ اور پختہ عزم ہونا نہایت ضروری ہے۔ سیکرٹری لائیو سٹاک

مُنہ کُھر ویکسین بارے تحقیقی و پیداواری خودکفالت کیلئے محکمانہ استعدادکار میں اضافہ ناگزیر ہے۔ منہ کھر پر کنٹرول پا کر ہی دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے: معیاری ویکسین پرودکشن سے مُنہ کُھر کے مرض پر قابو پانا مُمکن ہے: محمد مالک بُھلہ

دورہ کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل)، ڈائریکٹرجنرل ریسرچ، ڈائریکٹر کمیونی کیشن اور ایڈیشنل ڈائریکٹر مُنہ کُھر ریسرچ سنٹر بھی سیکرٹری لائیوسٹاک کے ہمراہ تھے۔