پنجاب بھر میں منہ کھر کی وبا پھوٹ پڑی، کسانوں کو بھاری نقصان

محکمہ لائیوسٹاک کے پاس ویکسین کی پروڈکشن کم ہونے کی وجہ سے جانوروں کو بروقت ویکسین نہ لگنے سے بیماری بڑھی ویکسین شیڈول کے مطابق جاری ، ایسا وائرس جو سمت بدلتا رہتا ،کنٹرول کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، لائیو سٹاک

لاہور(شبیر حیدر ظفر)پنجاب بھر میں منہ کھر کی وبا پھوٹ پڑی، کسانوں کو بھاری نقصان ہو رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ویکسین بروقت نہ لگنے پر جانوروں کو منہ کھر کی بیماری لگی۔ منہ کھر کی بیماری کی وجہ سے کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے ۔ منہ کھر کی بیماری سے جانوروں میں دودھ کی پیداوار میں کمی کے ساتھ ساتھ جانوروں کی جانوں کا ضیاع کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ لائیوسٹاک کے پاس ویکسین کی پروڈکشن کم ہونے کی وجہ سے جانوروں کو بروقت ویکسین نہ لگنے سے بیماری بڑھی ہے ۔ محکمہ لائیو سٹاک کی سروے کے مطابق پنجاب بھر میں 2 کروڑ 86 لاکھ 38 ہزار 742 بڑے جانور ہیں۔ پنجاب بھر میں ایک کروڑ 47 لاکھ 7 ہزار 805 گائے ، ایک کروڑ 39 لاکھ 30 ہزار 937 بھینسیں شامل ہیں۔لاہور میں ٹوٹل 566249 جانور ہیں جن میں ایک لاکھ 95 ہزار 264 گائے ، 370985 بھینسیں ہیں۔ قصور میں ٹوٹل 994469 جانور ہیں جن میں 402202 گائے ، 592267 بھینسیں ہیں۔ شیخوپورہ میں ٹوٹل 857584 جانور ہیں جن میں 358971 گائے ، 498613 بھینسیں ہیں۔ سیالکوٹ میں ٹوٹل 620506 میں سے 173352 گائے ، 447154 بھینسیں ہیں۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹوٹل 753940 میں سے 357859 گائے ، 396081 بھینسیں ہیں۔ وہاڑی میں ٹوٹل 1127406 میں سے 613670 گائے ،513736 بھینسیں ہیں۔ سرگودھا میں ٹوٹل 1108756 میں سے 528683 گائے ، 580073 بھینسیں شامل ہیں۔ ساہیوال میں 960759 میں 387415 گائے ، 573344 بھیسنیں شامل ہیں ۔ راولپنڈی میں 383510 میں 252298 گائے ، 131212 بھینسیں ہیں۔ راجن پور میں 593295 میں سے 383635 گائے ، 209660 بھینسیں شامل ہیں۔ رحیم یار خان میں 1370503 میں سے 707050 گائے ، 663453 بھینسیں شامل ہیں۔ پاکپتن میں 807424 میں سے 332389 گائے ، 475035 بھینسیں شامل ہیں۔ اوکاڑہ میں 1163460 میں سے 462357 گائے ، 701103 بھینسیں شامل ہیں۔ نارووال میں 451033 میں سے 163900 گائے ، 287133 بھینسیں شامل ہیں۔ ان اضلاع سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق متعدد اضلاع میں ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے جانوروں میں منہ کھر کی بیماری بڑھ رہی ہے ۔ ترجمان لائیو سٹاک کے مطابق ویکسین شیڈول کے مطابق جاری کی ہے یہ ایک وائرس ہے جو اپنی سمت بدلتا رہتا ہے اس کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے