زیادہ نہیں الٹی سیدھی چیزیں کھانا موٹاپے کی وجہ :تحقیق

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپا زیادہ کھانے سے نہیں بلکہ الٹی سیدھی چیزیں کھانے سے ہوتا ہے

ہارورڈ(نیٹ نیوز)چاہے وہ کم مقدار ہی میں کیوں نہ کھائی جائیں۔ ‘‘دی امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن’’ کے تازہ شمارے میں شائع تحقیق بوسٹن چلڈرنز ہاسپٹل کے ڈاکٹر ڈیوڈ لُڈوِگ کی قیادت میں کی گئی ہے ۔ڈاکٹر ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ پچھلے کئی عشروں سے موٹاپے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے کیونکہ گھر میں پکے ہوئے کھانوں کی جگہ صنعتی پیمانے پر تیار کردہ غذاؤں کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے ۔ ڈاکٹر ڈیوڈ کے مطابق، پروسیسڈ فوڈ میں روغنیات اور کاربوہائیڈریٹس سمیت، بہت سی ایسی چیزیں بھی شامل کی جاتی ہیں جنہیں ہمارا جسم پوری طرح سے ہضم نہیں کر پاتا اور چکنائی کی صورت میں محفوظ کرتا رہتا ہے ۔ان تمام عوامل کا مجموعی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جنک فوڈ کم مقدار میں کھانے پر بھی موٹاپے میں خاصا اضافہ ہوجاتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے