فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے ڈھائی ارب خرچ کرنے کا فیصلہ

پروگرام کے تحت رواں مالی سال کے دوران 1ارب 48کروڑ خرچ کیے جائینگے

اسلام آباد: حکومت نے ملک میں زراعت کے شعبے کو ترقی دینے کے لئے فصلوں کو بیماریوں سے بچانے اور فی ہیکٹرز پیداوار میں اضافہ کیلئے ڈھائی ارب روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے آئندہ تین سال کے دوران فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کرنے کا پروگرام بنایا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت ریگولیشن آف پلانٹس ، درآمدات،برآمدات کا ضابطہ ،کیڑے مار دوائوں کی رجسٹریشن ، فصلوں کا موثر تحفظ اور متعلقہ خدمات شامل ہیں، اس کے علاوہ ٹڈی دل کا خاتمہ اور فصلوں کا موثر تحفظ کیاجائے گا۔ اس پروگرام کے تحت پہلے مالی سال 2020-21کے دوران 1ارب 48کروڑ روپے ،دوسرے مالی سال 2021-22کے د وران 51کروڑ 71لاکھ روپے اورتیسرے مالی سال 2022-23کے دوران 53کروڑ 43لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے جائیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے