اساتذہ و سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

(لائیوسٹاک پاکستان) سرکاری کالجز میں تعینات لیکچررز،سینئر لائبریرینز اور لیب سپریٹنڈنٹس کی ترقیوں کا فیصلہ، ہائر ایجوکیشن نے پرموشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے گیارہ نومبر کو ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق سرکاری کالجز میں سکیل ون سے سکیل سولہ تک کے ملازمین، گریڈ 17 میں تعینات لیب سپریٹنڈنٹس،لیکچررز کو گریڈ 18 میں ترقیاں دی جائیں گی۔

ڈی پی آئی کالجز کے ذریعے اساتذہ اور ملازمین کے کوائف جمع کر لیے گئے ہیں،خواتین اور مرد اساتذہ کو اسسٹنٹ پروفیسرز کے عہدوں پر ترقیاں دی جائیں گی،ڈی پی آئی کالجز نے آج تک ترقیوں کے کیسز ارسال کر دیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے