اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری، 3 اضافی انکریمنٹس منظور

(لائیوسٹاک پاکستان) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انگلش ٹیچرز کیلئے 3 اضافی انکریمنٹس کی منظوری دیدی، فنانس ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں  انگریزی پڑھانے والے اساتذہ کیلئے خوشخبری آگئی، پنجاب حکومت نے انگلش ٹیچرز کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا، دوران سروس بی ایس سی اور ایم ایڈ کرنیوالے انگلش ٹیچرز کو 3 اضافی انکریمنٹس دیئے جائیں گے۔ 

محکمہ خزانہ نے بھی 3 سالانہ انکریمنٹس کی ادائیگی کیلئے احکامات جاری کر دیئے، انگلش ٹیچرز کے مطالبہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیجانب سے منظور کیا گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب  کی منظوری کے بعد فنانس ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

 نائب صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن آصف گوہر کا کہنا ہے کہ مطالبہ کی منظوری پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مشکور ہیں۔

دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 180 سبجیکٹ اسپشلسٹ کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی، ترقی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ،سبجیکٹ اسپشلسٹ کو سینئر سبجیکٹ اسپشلسٹ،سینئرہیڈ ماسٹر اور ڈپٹی ڈی ای اوز کے عہدے پر ترقی دی گئی ، ترقی پانے والے 180 اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ ای ٹرانسفر کے ذریعے ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے