ایک سال سے خالی گریڈ ایک سے 16کی سینکڑوں اسامیاں ختم کر نیکا فیصلہ

اسلام آباد(لائیوسٹاک پاکستان) وفاقی حکومت نے ایک سال سے خالی گریڈ 1سے گریڈ 16کی سینکڑوں اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات نے وزارت خزانہ کی وفاقی حکومت کی تنظیم نو کے حوالے سے سمری پر غور کے بعد فیصلہ کیا۔ ختم کی جانے والی آسامیوں میں ٹرانسفر،پوسٹنگ اور ترقی کے باعث خالی اسامیاں شامل نہیں ہوں گی۔ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات نے تمام وزارتوں اور ڈویژن کے پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران کو ایک سال سے زائد خالی رہنے والی گریڈ1سے گریڈ16کی اسامیوں کی نشاندہی کرکے ایک ماہ کے اندرکمیٹی کو آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ 92نیوز کوموصول دستاویز کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کی فیصلے کی بنیاد پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ کردیا ہے ۔کابینہ کی کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کی جانب سے ایسی آسامیوں کو بھی استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا گیا جہاں پر بھرتی کا عمل جاری ہے ۔وفاقی حکومت کے صحت،تعلیم اور پولیس کے محکموں کے گریڈ 1سے گریڈ16تک کی اسامیوں کی آپریشنل نوعیت کے باعث ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے