سرکاری ملازمین کی سنی گئی، بڑی خوشخبری

(لائیوسٹاک پاکستان) سرکاری ملازمین کے لیے خوشی کی خبرسامنے آگئی، وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے کل ہونےوالے اجلاس میں ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کی منظوری دی جائے گی۔آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی کال پر سرکاری ملازمین نےاحتجاج کا اعلان کیاتھا، جس میں کہا گیا کہ احتجاجی ملازمین فنانس ڈویژن سے مارچ کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے،پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سرکاری ملازمین احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

سرکاری ملازمین نےہفتہ کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا، کہا کہ حکومتِ 10 فروری 2021 کے معاہدے پر عمل درآمد کرے،چاروں ایڈہاک الاؤنسز بنیادی تنخواہ میں ضم کئے جائیں،وفاقی ملازمین کی اب گریڈیشن کی جائے۔ ٹائم اسکیل پروموشن دیا جائے،مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں اصافہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ حکومت کو پاکستان بزنس کونسل نے تجویز دی تھی کہ پانچ دن ورکنگ ڈے کا شیڈول رکھنے سے ملک میں توانائی کی بچت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے