وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کو تین مختلف اقسام کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ

اچھی کارگردگی پر ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر پرفارمنس اعزازیہ ملے گا، اسپیشل ٹاسک مکمل کرنے والے افسران کو 2 ماہ کی تنخواہ کے مساوی خصوصی اعزازیہ دیا جائے گا

اسلام آباد ( لائیوسٹاک پاکستان) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تین مختلف اقسام کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی ملازمین کو اچھی کارگردگی پر ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر پرفارمنس اعزازیہ ملے گا۔کوئی اسپیشل ٹاسک مکمل کرنے والے افسران کو دو ماہ کی تنخواہ کے مساوی خصوصی اعزازیہ دیا جائے گا۔

جب کہ تیسرے بجٹ اعزازیہ سے وزیراعظم آفس، وزارت خزانہ، ریونیو ڈویژن ، ایف بی آر اور وزارت منصوبہ بندی سمیت متعلقہ ملازمین مستفید ہوں گے۔ قبل ازیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے میں اہم خبر سامنے آئی ۔بتایا گیا کہ حکومت نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کیلئے آئی ایم ایف کو اعتماد میں لے لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے