حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

 اسلام آباد (لائیوسٹاک پاکستان) وفاقی حکومت نے ملک میں عید الفطر کے لیے چار چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بروز پیر 2 مئی سے جمعرات 5 مئی تک عید الفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کو عید الفطر پر تین چھٹیوں کی سمری بھجوائی گئی تھی لیکن وزیر اعظم نے عید الفطر پر 4 دن چھٹیوں کی منظوری دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے