سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنادی۔
(لائیوسٹاک پاکستان) تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی سفارشات پر گریڈ 17 سے 22 کے افسروں کیلئے بڑا اقدام، کسی بھی آسامی پر پوسٹنگ نہ ہونے والے او ایس ڈی افسران کو بھی ایگزیکٹو الائونس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا،پنجاب حکومت نے گریڈ 17 سے 22 تک کے تمام افسروں کو خوشخبری سنادی، چیف سیکرٹری کی سفارشات پر گریڈ 17 سے 22 کے تمام افسروں کیلئے بڑا اقدام اٹھالیا گیا۔
حکومت نے کسی بھی آسامی پر پوسٹنگ نہ ہونے والے او ایس ڈی افسران کو بھی ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا، اب کہیں بھی پوسٹ نہ ہونے والے پی ایم ایس اور سی ایس ایس افسران کو بھی ایگزیکٹو الاؤنس دیا جائے گا، رپورٹ کے مطابق خزانے پر اضافی بوجھ کی وجہ سے ستمبر 2021ء میں پوسٹنگ نہ ہونے والے افسران کا الاؤنس بند کردیا گیا تھا، دستاویز کے مطابق سرکاری افسروں کو ڈیڑھ گنا اضافی تنخواہ بطور ایگزیکٹو الاؤنس دی جائے گی۔
چیف سیکرٹری پنجاب کی سفارشات پر نگران پنجاب حکومت نے تمام سرکاری افسروں کو الاؤنس دینے کی منظوری دیدی۔