متوفی سرکاری ملازمین کے ورثاء کیلئے اچھی خبر

(لائیوسٹاک پاکستان) کابینہ ڈویژن نے ’’فیڈرل ایمپلائز بینوولنٹ فنڈ اینڈ گروپ انشورنس (ترمیمی) بل 2022 ‘‘ منظور کر لیا۔ 

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن نے ’’فیڈرل ایمپلائز بینوولنٹ فنڈ اینڈ گروپ انشورنس (ترمیمی) بل 2022 ‘‘ کو متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ بل کا مقصد سیکیورٹی سے متعلق ایکٹ میں دوران سروس فوت ہونیوالے ملازمین کے اہل خانہ کوخصوصی یکمشت گرانٹ فراہم کرنا ہے۔اس بل کی ترمیم پر عملدرآمد9 فروری2015 کی بجائے 15 جون2013 سے ہو گا۔