سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کررہے ہیں،وزیر خزانہ

جن کی پہلے تنخواہیں نہیں بڑھیں ان کی بھی تنخواہیں برابر کریں گے،وفاقی ملازمین کی تنخواہوں پر بھی کام کیا جارہا ہے ،وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس

اسلام آباد (لائیوسٹاک پاکستان) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کررہے ہیں، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ جن کی پہلے تنخواہیں نہیں بڑھیں ان کی بھی تنخواہیں برابر کریں گے،وفاقی ملازمین کی تنخواہوں پر بھی کام کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن کیلئے 780 ارب مختص ہونے کا امکان ہے۔ ۔خزانہ ڈویژن نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے 3 تجاویز دی ہیں۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 5 سے 10 فیصد اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔ گریڈ ایک سے 19 تک تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس کی مد میں اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ گریڈ 20 تا 22 کے ملازمین کیلئے 10 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 سے 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے