سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سرکاری ملازمت کے امیدواروں کو  دو سال کی عمر میں رعایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ 

(لائیوسٹاک پاکستان) کیبنٹ کمیٹی برائے قانون سازی نے عمر میں ایک سال کی رعایت کی سفارش کی تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ سمری واپس کر دی اور ہدایت کی تھی کہ اس کی مدت 2 سال کی جائے۔ 

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ٹویٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پی ایم ایس کا امتحان دینے والے امیداواران کو  دو سال کی عمر میں رعایت دی جائے گی۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ گزشتہ 2 سالوں میں کورونا کی وجہ سے نوجوانوں کو بھی غیر معمولی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی بنا پر ہم نے PMS امتحانات اور دیگر اعلان کردہ ملازمتوں کےلیے عمر کی حد میں 2 سال کی رعایت دینےکا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے