سرکاری میٹنگ میں تواضع پر 50 روپے فی کس خرچ کرنے کی اجازت

وفاقی حکومت نے کفایت شعاری کی پالیسی میں نرمی کرتے ہوئے سرکاری اجلاسوں میں ہلکی پھلکی تواضع کی اجازت دے دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)وزارت خزانہ کے مطابق کسی بھی سرکاری اجلاس میں 50 روپے فی کس چائے پانی پر خرچ کئے جاسکیں گے ۔وزارت خزانہ کے چیف اکاؤنٹس آفیسر کی طرف سے وزارتوں کو لکھے جانیوالے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اجلاسوں میں ریفریشمنٹ کیلئے صرف 50روپے فی کس خرچ کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔مزید یہ کہ کسی بھی اجلاس میں چائے پانی پیش کرنے سے پہلے اپنی وزارت کے پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر یعنی وفاقی سیکرٹری سے اجازت لینا ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے