15سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: حکومت نے 15سال تک کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، ویکسی نیشن کا آغاز  13ستمبر سے ہوگا۔

کورونا وائرس کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان نے کوروناویکسی نیشن کیلئےعمر کی حد میں مزید کمی کرتے ہوئے 13 ستمبر سے 15 سال عمرکےبچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 15 سے 18 سال عمر کے شہریوں کو صرف فائزر ویکسین مفت لگائی جائے گی۔ بچوں کا رجسٹریشن سرٹیفیکٹ (فارم ب نمبر )لازماً درکار ہو گا۔

ویکسینیشن سرٹیفکیٹ موجودہ نظام کے تحت ہی حاصل کیا جا سکے گا۔ این سی او سی کا مزید کہنا تھا کہ تمام مرکزی ویکسین سینٹر ز پہ فائزر ویکسین 15 – 18 سال شہریوں کے لیے موجود ہو گی جبکہ موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں بھی سکول وکالجوں میں 15- 18 سال کے طلبا کو ویکسین لگائیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے