پنجاب کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کا امکان، الرٹ جاری

صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔ 

پی ڈی ایم اے کےمطابق گرمی کی لہر 26 اپریل  سے 2 مئی تک جاری رہنے  جبکہ صوبے کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت میں 7-8 ڈگری سینٹی گریڈ کے اضافے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے  پی ڈی ایم اے پنجاب نے تمام متعلقہ اداروں کو گرم موسم کی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کر دیں۔

  دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے