لہسن اور شہد سے کیسے وزن کم کیا جائے ؟

لہسن اور شہد کو ملا کر کھانے کے درجنوں فوائد بتائے گئے ہیں جن میں ایک وزن میں کمی بھی شامل ہے

لاہور(نیٹ نیوز)ایسے افراد جو وزن میں کمی کی خواہش رکھتے ہیں وہ یہ سادہ اور قدرتی نسخہ ضرور اپنائیں کیونکہ اس کے استعمال سے جسم کی فالتو چربی کے خاتمے میں حیران کن مدد ملتی ہے ۔اس قدرتی نسخے کو تیار کرنے کیلئے لہسن کے ایک جوے کو باریک کاٹ کر ایک چمچ شہد میں مکس کر لیں اور روزانہ صبح نہار منہ کھائیں۔دوسرا طریقہ یہ ہے کہ لہسن کو باریک کوٹ لیں پھر اسے ایک چمچ شہد میں اچھی طرح ملا لیں اور اسے روزانہ صبح خالی پیٹ کھائیں، ایک ہفتے تک اس کا استعمال جاری رکھیں۔اس کے علاوہ اگرکوئی بیمار ہے تو اس کے استعمال سے جلد صحت یاب ہوجائے گا اور جسمانی تھکاوٹ کا احساس بھی با آسانی دور ہو جائے گا۔لہسن اور شہد کو ایک ساتھ استعمال کرنے سے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے