سورج نے تیور دکھائے پھر بادل جم کر برسے

لاہور، اسلام آبادہ( اپنے سٹاف رپورٹر سے ، لیڈی رپورٹر) کبھی سورج نے اپنے تیور دکھائے تو بادل جم کر برسے ، ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت کو کم کرتے ہوئے موسم خوشگوار کر دیا ، شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ، کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔ میکلوڈروڈ،لکشمی چوک،مال روڈ،گڑھی شاہو،ریلوے سٹیشن ،جیل روڈ،مزنگ چونگی،سمن آباد،اچھرہ اورمسلم ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں بادل کھل کربرسے ،بارش کے باعث لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر اور 100 سے زائد فیڈرزٹرپ کرگئے ، متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ،،سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 38ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ،بارشوں کا نیا سلسلہ آج رات سے سندھ میں داخل ہوگا ، تھرپارکر میں مون سون کی بارش نے صحرائے تھر میں بھی جل تھل ایک کردیا ، اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، زیریں سندھ، بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان، گوپس 2، استور، بگروٹ 1،خیبر پختونخوا،دیراور بالاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی ،جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقہ نبوتئی میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی ریلے میں دو افراد بہہ کر جاں بحق ہوگئے ،شانگلہ کے مختلف علاقوں میں بارش ، بالائی پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری ہوئی ، برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤمیں اضافہ ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔