موسم شدید حبس کی لپیٹ میں ،شہری پسینے سے شرابور, 10 اگست سے بارش کا نیا سلسلہ

مغربی ہوائیں بادل ساتھ لے گئیں،10 اگست سے بارش کا نیا سلسلہ

لاہور(سہیل احمد قیصر)مغربی ہوائیں اپنے ساتھ پانی سے بھرے بادل بھی لے گئیں،موسم کی تبدیلی کے باعث لاہور شدید حبس کی لپیٹ میں ہے ،گرم مرطوب موسم اور لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کے پسینے نکال دئیے ۔ماہرین نے گاہے بگاہے موسم کی یہی صورت حال برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی۔بھادوں کے شروع ہونے میں اگرچہ ابھی کئی روز باقی ہیں لیکن لاہور میں شدید حبس کی کیفیت اِس کی آمد کا پتہ دینے لگی ہے ۔ ساون میں بھادوں کا پخ لگ گیا ہے ۔ماہرین کی طرف سے قرار دیا گیا ہے یہ صور ت حال مغربی ہواؤں کا سلسلہ ختم ہونے کے باعث پیدا ہوتی ہے ۔محکمہ موسمیات کے میٹرولوجسٹ اخترمحمود کے مطابق اِس وقت اگرچہ مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں جو اپنے ساتھ نمی لے کر آتی ہیں جس کے باعث شدید حبس کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے اور جانداروں کو بہت تلخی محسوس ہوتی ہے ۔ اُنہوں نے بتایا 10اگست سے بارشوں کا ایک اور سلسلہ متوقع ہے اور اِس مرتبہ بھی بارشوں کا نیا سلسلہ کراچی سے ہی شروع ہوگا تاہم اِس کے پنجاب اور لاہور پر بھی اثرات مرتب ہوں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے