آئی سی آئی کا مالیاتی نتائج کا اعلان، فارماسیوٹیکلزاوراینمل ہیلتھ بزنسز کے زبردست نتائج

آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں 30ستمبر 2021کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا گیا ہے

کراچی (کامرس ڈیسک)آئی سی آئی کے مالیاتی سال 22-2021کی پہلی سہ ماہی کے نتائج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا۔مشترکہ بنیادوں پر (بشمول کمپنی کے ذیلی اداروں: آئی سی آئی پاکستان پاورجن، نیوٹری کو پاکستان اور نیوٹری کو موریناگا) زیرجائزہ سہ ماہی کیلئے خالص آمدنی 21,468ملین روپے رہی جو 48 فیصد زائد ہے ۔ کاروباری منافع 110فیصد اضافے کے ساتھ3,062ملین روپے رہا جس میں کمپنی کے تمام بزنسز نے بہتر کارکردگی دکھائی، بالخصوص پولیسٹر، فارماسیوٹیکلز اور اینمل ہیلتھ بزنسز نے زبردست نتائج حاصل کیے ،اس دوران کمپنی نے نیوٹری کو پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی 11فیصد مزید شیئرہولڈنگ حاصل کرلی ہے جس کے نتیجے میں ٹوٹل شیئرہولڈنگ 51فیصد ہوگئی ہے ،نتیجتاً نیوٹری کو پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کمپنی کا ذیلی ادارہ بن گیا ہے ۔مشترکہ بنیادوں پر،زیر جائزہ سہ ماہی کیلئے بعد ازٹیکس منافع 322فیصد اضافے کے ساتھ 3,735ملین روپے بنتا ہے جبکہ ہولڈنگ کمپنی کے مالکان کو حاصل ہونے والا ہر ایک شیئر پر منافع 266فیصد اضافے کے ساتھ 39.00روپے ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے