متفرق غذائی اجناس کی درآمدات میں جون کے دوران سالانہ بنیاد پر 47 فیصد کمی، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) جون 2023 کے دوران متفرق غذائی اجناس کی درآمدات میںسالانہ بنیادوں پر 47 فیصدکی کمی واقع ہوئی۔

ادارہ برائے شماریات کے جاری اعداد وشمار کے مطابق جون 2022 کے دوران درآمدات کی مالیت 25 کروڑ 85 لاکھ 17 ہزار ڈالر تھی تاہم جون 2023 کے دوران متفرق غذائی اجناس کی درآمدات 13 کروڈ 82 لاکھ 2 ہزار ڈالر تک کم ہوگئیں۔ اس طرح جون 2022 کے مقابلہ میں جون 2023 کے دوران متفرق غذائی اجناس کی قومی درآمدات میں 12 کروڈ 3 لاکھ 15 ہزار ڈالر یعنی 46.54 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔