نوکری جوائن کرنے کے بعد درج تاریخ پیدائش بدلی نہیں جاسکے گی، پالیسی جاری
لاہور (لائیوسٹاک پاکستان) محکمہ خزانہ نے پالیسی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوکری جوائن کرنے کے بعد درج تاریخ پیدائش میں تبدیلی نہیں ہو گی، محکمہ خزانہ نے پالیسی کلیئر کر دی۔
محکمہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈیٹ آف جو ائنگ میں جو تاریخ پیدائش لکھی ہے اس کو بدلا نہیں جا سکے گا، اساتذہ کی جانب سے نوکری جوائن کرنے کے بعد تاریخ پیدائش بدلنے کی درخواستیں دائر کی گئیں تھیں، محکمہ خزانہ نے محکمہ سکول ایجو کیشن کو تاریخ پیدائش بدلنے کے نوٹیفکیشن واپس لینے کی ہدایت کر دی۔