پاکستان،گریجوایٹ نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح16.5فیصد

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں گریجوایٹ نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح 16.5 فیصد،سنجیدہ تعلیمی اصلاحات وقت کی ضرورت ہے ،غیر ہنرمند افرادی قوت ملک پر بوجھ، عالمی سطح پرڈیجیٹل میڈیا اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کی بدولت کاروباراور سرمایہ کاری کا رجحان تیز،نئے کاروباری افراد کے لیے پاکستان کو ایک بڑے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے ۔

ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو ‘شارک ٹینک’ بزنس ریئلٹی شو کا اپنا ورژن شروع کرنا چاہیے تاکہ نئے کاروباری افراد کو برآمدات بڑھانے اور روزگار کے  (صفحہ4بقیہ نمبر47)مواقع پیدا کرنے میں مدد مل سکے ۔ عالمی سطح پرڈیجیٹل میڈیا اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کی آمد کی بدولت انٹرپرینیورشپ کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے کئی ممالک نے قومی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ریئلٹی شوز شروع کیے ہیں۔

جہاں نوجوان کاروباری افراد نئے کاروباری آئیڈیاز لے کر آتے ہیں، یہ پروگرام نئے تاجروں کو سپورٹ کرکے اور انٹرپرینیورشپ کے کلچر کو فروغ دے کر ملکی معیشت میں مثبت کردار ادا کرتا ہے ،پاکستان کو ایک بڑے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جس میں ملک کے اعلیٰ کاروباری ذہن شامل ہوں ۔ پاکستان کو اپنے تعلیمی نظام کو بھی جدید رجحانات کے مطابق اپ گریڈ کرنا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے