مظفرگڑھ: ویٹرنری ڈاکٹراغوا، بدترین تشدد

لڑکی کے اہلخانہ اسکی شادی کسی ویلڈر سے کرنا چاہتے تھے ،امجد بشیر اس نے گھروالوں کو بتایا کہ وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے ، پریس کانفرنس

مظفرگڑھ ( نامہ نگار) لڑکی کا گھر والوں کے سامنے پسند کی جگہ پر شادی کرنے کا اظہار کرنا لڑکے کو مہنگا پڑگیا ڈمروالا کے رہائشی ویٹرنری ڈاکٹر امجد بشیر نے مظفرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان جام یعقوب،جام ندیم،جگنو،یسین،محبوب اور نذر حسین وغیرہ اسے ایک دکان سے کار پر اغواء کرکے لے گئے ،ملزمان نے اسے ایک ڈیرہ پر لیجاکر مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا،ملزمان مبینہ طور پر ہنٹروں،مکوں اور تھپڑوں کے ذریعے اس کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے ،وٹرنری ڈاکٹر کیمطابق ملزمان بار بار پانی پلاتے اور دوبارہ تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیتے ،میڈیا کو موصول ہونے والی ویڈیو اور تصاویر میں ویٹرنری ڈاکٹر کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح انداز میں دیکھے جاسکتے ہیں.متاثرہ وٹرنری ڈاکٹر امجد بشیر کیمطابق لڑکی کے اہلخانہ اسکی شادی کسی ویلڈر سے کرنا چاہتے تھے جبکہ لڑکی نے اپنے گھروالوں کو بتایا تھا کہ وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے .ویٹرنری ڈاکٹر کیمطابق لڑکی کے اہلخانہ نے اپنی بیٹی کو سمجھانے کی بجائے اسے ہی اغواء کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا.متاثرہ ڈاکٹر کیمطابق پولیس مقدمہ درج کرکے بھی ملزموں کو گرفتار نہیں کررہی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔