لاما جانوروں میں کووڈ 19 کیخلاف اینٹی باڈیز دریافت

اونٹ کی نسل سے تعلق رکھنے والے جانور لاما کے جسم سے ایسی اینٹی باڈیز ملی ہیں جو کووڈ 19 کی وجہ بننے والے ‘‘سارس کووڈ 2’’ کے خلاف ہماری جنگ کا نیا ہتھیار بن سکتی ہیں

میری لینڈ(نیٹ نیوز) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ امریکا کے سائنس دانوں نے لاما سے مختصر اینٹی باڈیز دریافت کی ہیں جنہیں ‘نینو باڈیز’ بھی کہا جاتا ہے ۔ ان میں سے ایک کو NIH-CoVnb-112 کا نام دیا گیا ہے جو کورونا وائرس کے پروٹین کے ابھار کی بنا پر شناخت کرتی ہے اور انفیکشن کو روکتی ہے ۔یہ اینٹی باڈیز مائع اور پھوار کی صورت میں بھی اپنی افادیت برقراررکھتی ہیں اور سانس کے اندر اتارے جانے کے باوجود تاثیر نہیں کھوتیں۔ ڈاکٹر تھامس جے ایسپرازا اور ڈیوڈ بروڈی نے یہ کام کیا ہے اور دونوں بنیادی طور پر دماغی امراض کے ماہرہیں۔سائنسدان پرامید ہیں کہ یہ نینو باڈیز کورونا سے لڑنے کیلئے مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے