اربوں کی اراضی سرکاری افسروں کو الاٹ کرنیکی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب میں موجود تقریباً 4ارب مالیت کی سینکڑوں ایکڑ اراضی 54سرکاری افسروں کو الاٹ کرنے کی منظوری دی

ملتان (سپیشل رپورٹر، لائیوسٹاک پاکستان) حکومت پنجاب نے اربوں روپے اراضی سرکاری افسروں کو الاٹ کرنیکی منظوری دیدی، جنوبی پنجاب میں موجود تقریباً 4ارب مالیت کی سینکڑوں ایکڑ اراضی 54 سرکاری افسروں کو الاٹ کرنیکی منظوری دیدی گئی۔ذرائع کے مطابق کابینہ ممبرز کی مخالفت کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بیوروکریٹس کو زمین الاٹ کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ ماضی میں بیوروکریٹس کو اس طرح سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ کی مثال کہیں نہیں ملتی، ذرائع کامزید کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے زمین کی الاٹمنٹ کے معاملے پر کابینہ کے کئی ارکان نے مخالفت بھی کی۔واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دورمیں بھی افسروں کو شہدا کی زمین الاٹ کرنے کی سمری بھجوائی گئی تھی، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے 28 فروری 2012ء کو بھی سمری سخت ریمارکس لکھنے کے بعد مسترد کردی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے