بغیراطلاع چھٹیاں،افسروں و ملازمین کیخلاف کارروائی

پیڈا ایکٹ اور پنجاب ریمول فرام سروس آرڈیننس کے تحت ایکشن

(لائیوسٹاک پاکستان) ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن ونگ کی طرف سے پنجاب بھر کے ضلعی سربراہان اور بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرزکو ہدایت کی گئی ہے کہ بغیر ا طلاع چھٹیاں کرنیوالے افسران و ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ اور پنجاب ریمول فرام سروس سپیشل آرڈیننس 2000کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے جبکہ ایسے افسران و ملازمین جن کے خلاف شکایات پر انکوائریاں زیر سماعت ہیں انہیں بھی حتمی کاروائی تک کوئی نئی اسائن منٹ نہ دی جائے ،جبکہ سکیل ایک تا5تک کے ملازمین کے خلاف حتمی کاروائی کے اختیارات ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ یا ضلعی آفیسر اسی طرح سکیل 6تا15تک کے خلاف ڈپٹی کمشنرز جبکہ اس سے اوپر سکیل کے افسران کے خلاف متعلقہ صوبائی سیکرٹری کو کاروائی کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔