گھروں میں شیر پالنے پر کارروائی ہوگی
پنجاب میں تقریباً 240 رجسٹرڈ بریڈنگ فارم ہیں:محکمہ جنگلی حیات
لاہور (این این آئی)محکمہ جنگلی حیات کا گھروں میں شیر اور ٹائیگرز پالنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔پنجاب وائلڈ لائف نے گھروں میں خطرناک جنگلی جانور رکھنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے عید کے بعد ایسے افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا، پنجاب وائلڈلائف ایکٹ کے مطابق کوئی بھی شہری قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد شیر اور ٹائیگر رکھ سکتا ہے ، پنجاب میں اس وقت تقریبا ً240 رجسٹرڈ بریڈنگ فارم ہیں جن میں کئی ایسے بریڈنگ سنٹرز ہیں ۔محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ زیادہ تر شہری شیر اور ٹائیگرکا بچہ خریدتے ہیں، 6ماہ تک کی عمر میں شیر اور ٹائیگرکا بچہ خطرناک نہیں ہوتا ،تاہم اس کے بعد اسے کھلا چھوڑنا خطرے سے خالی نہیں ہوتا۔