شیروں میں اضافہ:چڑیا گھر،سفاری پارک انتظامیہ کیلئے خرچہ اٹھانا مشکل

ایک شیر کی خوراک پر سالانہ 12 لاکھ اخراجات،چڑیا گھر میں 10 اضافی شیر:ڈی ڈی ،جلو پارک منتقل کئے جائینگے :شاہدزمان

لاہور: لاہورچڑیاگھراور وائلڈ لائف سفاری پارک میں شیروں کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے انتظامیہ کیلئے ان کی خوراک کاخرچہ اٹھانا مشکل ہوگیا، ایک شیرکی خوراک کاسالانہ خرچہ 12 لاکھ روپے تک ہے ، حکام نے بتایا چڑیاگھرمیں موجود سرپلس شیروں کو وائلڈلائف پارک جلواورسفاری پارک میں منتقل کیا جائیگا، پہلے مرحلے میں نیم جنگلی ماحول اور پھر قدرتی جنگلی ماحول میں چھوڑا جائیگا۔لاہورچڑیاگھرمیں اس وقت 14 افریقی شیر، 5 سفید شیرجبکہ 8 ٹائیگر ہیں جبکہ لاہورسفاری پارک میں سب سے زیادہ سے زیادہ 35 افریقی شیر، 8 ٹائیگر، دوجیگواراورایک پوما ہیں۔لاہورچڑیاگھرکی ڈپٹی ڈائریکٹر کرن سلیم نے بتایا ان کے پاس 10 شیر اضافی ہیں،ایک شیر روزانہ ساڑھے تین ہزار روپے کاگوشت کھاتا ہے ۔ پنجاب وائلڈلائف کے ممبربدرمنیرنے بتایا سرپلس جانوروں کو پنجاب کے دیگرچڑیاگھروں اور پارکوں میں منتقل کردیاجائے ۔ سیکرٹری جنگلات وجنگلی حیات شاہدزمان نے کہا پنجاب کے تمام سرکاری چڑیا گھروں اوروائلڈلائف پارکوں میں موجود جانوروں کاسروے شروع کردیاگیاجس کے بعد ہم تمام جانوروں بشمول بگ کیٹس کے مساکن اورانکلوژرزکوبہتربنائیں گے ، وائلڈلائف پارک جلومیں لائن اورٹائیگرزکے لئے انکلوژرتقریباًمکمل ہوچکا ہے ،پہلے مرحلے میں اضافی شیراورٹائیگروہاں منتقل کئے جائیں گے ،لاہورسفاری پارک میں لائن اورٹائیگرزکے لئے 24 ایکڑ پر دواضافی انکلوژرزبنائے جارہے ہیں، آئندہ دوہفتوں میں کام شروع ہوجائیگا ،اضافی شیراورٹائیگروہاں منتقل کردئیے جائیں گے ۔ یہ پاکستان میں لائن اورٹائیگرزکاسب سے بڑانکلوژرہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔